وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز پر مشتمل کثیر رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے ایم این اے سیف الرحمن کر رہے تھے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد کی محمد سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، ہم ان شاءاللہ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت عمران خان کو رہا کرائیں گے۔ وفد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان کے اندر ایک نئی امید جاگی ہے، ہماری ایک ہی خواہش ہے کہ قائد کو رہا کرایا جائے۔ پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں ۔ اس وقت ہماری پہلی ترجیح عمران خان کی رہائی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں اور فرنٹ لائن پر کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا بھی عندیہ دے دیا اور کہا کہ دورہ سندھ سے متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
8 گھنٹے ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
2 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی نیشنل اکنامک کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو!
Related Articles
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے ایل سی ایس، پی یو جی ایف ایسوسی ایشن کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات
6 دن ago
*بگڑتی ہوئی صورتحال اور سنگین مالی بحران پر خیبرپختونخوا کےبلدیاتی اداروں کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے ایکا کر لیا*
6 دن ago
حکومت خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز نارتھ وزیرستان، ساوتھ وزیرستان اور مہمند کو او ایس ڈی بنا دیا
7 دن ago

