لاہور::ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 40 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔آپریشن چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسدلزمان اور چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی نے اپنے اپنے ایریاز میں کیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ تبسم نے فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے فیصل ٹاؤن میں 15اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹیشن میں 14املاک کو سربمہر کردیا۔ سیل کی گئی املاک میں گراسری شاپس،ٹائر شاپس، شوروم، نجی سکول، پرائیویٹ دفاتر و دیگر املاک شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور علی نصرت نے جوہر ٹاؤن کے اطراف میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن کے اطراف کارروائی کرکے 13 املاک کو سربمہر کردیا۔ سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبا ت تھے۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون ایل ڈی اے علی نصرت کو ٹاؤن پلاننگ تھری کا اضافی چارج تفویض،نوٹیفکیشن جاری
2 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار،زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس،ناصر باغ اور نیلا گنبد منصوبوں کا دورہ،بریفنگ
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ریلوے اسٹیشن اور مصری شاہ کا دورہ*
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
4 دن ago
ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ون، کرپشن میں بھی اول،صبح کو سیل شام تک ڈیل،ایل ڈی اے کا کروڑوں کا ریونیو متاثر
Related Articles
ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں میں آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،193املاک سربمہر کر دیں
5 دن ago
*لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔*
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے اور یونیسف پاکستان کے مابین لاہور کوچائلد فرینڈلی سٹی بنانے کیلئے 4 مئی کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے
1 ہفتہ ago


