وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کی فلاح، اسکل ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، لہٰذا اس کے واضح اور عملی نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن پروگرام پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت 42 ہزار نوجوانوں کو اوسطاً 73 ہزار روپے فی کس اسٹارٹ اپ گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اب تک 5,445 نوجوانوں میں 39.7 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔پشاور میں 750 تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 25 ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ اور پلیسمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔احساس ہنر پروگرام کے تحت تین ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اب تک 1,211 درخواست گزاروں میں 58.5 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ٹیوٹا کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس میں فی ٹرینی 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اب تک 88 نوجوانوں کو مختلف صنعتی یونٹس میں آن جاب ٹریننگ فراہم کی گئی ہے جبکہ 560 نوجوانوں کی 85 صنعتی یونٹس میں کامیاب پلیسمنٹ ہو چکی ہے۔ضم اضلاع کے لیے 685 ملین روپے کی لاگت سے تیز رفتار اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3,000 نوجوانوں کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 800 نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 520 نوجوانوں کی نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) اور 1,400 نوجوانوں کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پلیسمنٹ یقینی بنائی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام پروگرامز پر ٹھوس حکمت عملی کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
22 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
2 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
3 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
Related Articles
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
3 دن ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago



