حکومت پنجاب، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سات افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فیصل سلیم ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن)، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو بطور ایڈیشنل سیکریٹری (کوآرڈینیشن) ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد نبیل ریاض جو اس وقت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اختیار میں ہیں، کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل مینیجنگ ڈائریکٹر، ہارٹیکلچر ایجنسی، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔اسد اللہ کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز)، پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد نجیب ایڈیشنل سیکرٹری، لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ رابعہ ریاست ڈائریکٹر (ایڈمن)، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے انھیں ایڈیشنل سیکرٹری، لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔عبدالقدیر ڈپٹی سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے بطور چیف سٹریٹیجی آفیسر، انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر، موجودہ اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔طاہر جاوید چیمہ ڈپٹی سیکرٹری (کوآرڈینیشن)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں ڈپٹی سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب عبدالقدیر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کلینک آن ویل پراجیکٹ نے تاریخ رقم کردی*
1 دن ago
پنجاب سول سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں میں تعینات گریڈ 11 کے 62 جونیئر کلرکوں کی گریڈ 14 میں سنئیر کلرک کے عہدہ پر ترقی
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی۔*
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس*
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 3 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
1 ہفتہ ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
1 ہفتہ ago


