چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا سے چینی سفارتخانے کے کونسلر زہاؤ ینگ کی ملاقات

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز چینی سفارتخانے کے کونسلر زہاؤ ینگ کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ جسمیں چینی سفارتخانے کے ایڈمنسٹریشن ہیڈ سن منگ جی اور چائنیز اتاشی یاہو ڈیلونگ سمیت سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور دیگر سنئیر افسران بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چینی سفارتخانے کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفارتی برادری کو درپیش مسائل کے حل، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے سفارتی برادری بالخصوص چینی سفارتخانے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔چینی کونسلر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر سی ڈی اے کے تعاون اظہار تشکر کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور چینی سفارتخانے کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا سی ڈی اے کیلئے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے نے ایک اہم اقدام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتخانے اور رہائشی علاقوں میں اسکو متعارف کرایا جاسکتا ہے اور اس اقدام سے زیر زمین پانی کی سطح بلند اور پانی کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔چینی کونسلر نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے چینی سفارتخانے میں سب سے پہلے عملدرآمد کرانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ چینی سفارتخانہ کو رؤف ٹاپ رین واٹر ہارویسٹنگ جسے اہم اقدام کی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔چینی کونسلر نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ کیلئے سی ڈی اے کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجر کاری دیکھنے کو ملی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ چائنا اور پاکستان کے مابین لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے شعبے میں مزید تعاون کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گارڈینا حب ماڈل نرسری اور ہارٹیکلچر کے شعبہ میں اپنی مہارت اور رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک چین کیساتھ تعلقات کو انتہائی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button