*محکمہ ہاؤسنگ،پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت بورڈ ممبران کی فیس میں 100 فیصد کٹوتی کا فیصلہ*

حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے تحت محکمہ ہاؤسنگ پنجاب اور اس کے ذیلی اداروں کے بورڈ ممبران کی فیس میں 100 فیصد کٹوتی کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ احکامات سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیے گئے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق کفایت شعاری مہم کی مقررہ تاریخ کے بعد ہونے والے بورڈ اجلاسوں کی فہرستیں تیار کر کے چیف سیکرٹری آفس میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ان فہرستوں میں بورڈ ممبران کی تعداد اور ادا کی جانے والی فیس کا مکمل ریکارڈ شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت تمام اتھارٹیز اور ایجنسیوں کو اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ احکامات آئندہ دو ماہ تک نافذ العمل رہیں گے اور اس دوران بورڈ ممبران کو کسی قسم کی فیس ادا نہیں کی جائے گی۔حکومتِ پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت یہ ایک اہم اور بروقت فیصلہ ہے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق من و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بھی یہ اقدام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button