ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ پرائمری اسلامیہ سکول رام پورہ کا اچانک دورہ کیا اور پرنسپل سے بچوں کی نصابی سرگرمیوں اور دی جانے والی سہولیات سے متعلق پوچھا. انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سکول میں ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا اور بچوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا. ڈی سی لاہور نے سکول انتظامیہ کو بچوں کو ڈینگی آگاہی دینے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور پرنسپل کو ہدایت کی کہ ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں.
Read Next
2 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچز کے لیے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ
3 دن ago
*ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے آلو، پیاز اور ٹماٹر کے 71 ٹرکوں کی آمد
5 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم ٹاون شپ کا دورہ
1 ہفتہ ago
*کسی کو اجازت نہیں کہ نوٹیفائیڈ کرایوں سے زائد مسافروں سے کرایہ وصول کرے،کمشنر لاہور مریم خان*
Related Articles
لاہور میں 99 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز کی ترسیل مکمل، 93 فیصد سے زائد ہدف مکمل
2 ہفتے ago
ماہ صیام میں 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد انسپکشنز؛ 592 گراں فروش گرفتار،541 ایف آئی آرز درج, 2 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد،ڈی سی لاہور
2 ہفتے ago




