وزیرخزانہ و ریونیو، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری قاسم مجید کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور حکومت اور JAAC کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میں اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری برقیات ، سیکرٹری سروسز ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام FIRs واپس کی جائیں گی اور جن لوگوں کو Character Certificate کی ضرورت ہے ان کو مطلوبہ سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہداء کے ورثاء میں سے ایک شخص کو سرکاری نوکری دی جائے گی ۔ زخمی کو 10 لاکھ اور شہداء کو 1 کروڑ روپے اور تمام پراپرٹی ٹیکسز کو پنجاب کے برابر لایا جائیگا ۔ اجلاس میں گریٹر واٹر سپلائی سکیموں کو فوری طور پر مکمل کرنے اور ہائی کورٹ نے اوپن میرٹ کے حوالہ سے جو فیصلہ کیا ہے اس پر من و عن عمل درآمد کیا جائےگا۔ برقیات سے متعلق جو بھی جملہ معاملات زیر کار ہیں ان کو فوری حل کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں تعلیمی بورڈ پونچھ اور مظفر آباد میں قائم کیے جائیں گے تاہم میر پور بورڈ سے اثاثہ جات منتقل نہ کیے جائیں گے ۔کوٹلی DEO آفس سے جاری شدہ فیمیل اساتذہ کے متنازعہ تبادلہ جات کو فوری طور پر Cancel کیا جائےگا ۔ ہیلتھ کارڈ پر فوری کارروائی کی جائیگی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ MRIs مشین جدید ترین خریدی جائیں،Hydel پر اجیکٹس سے متعلق معاملات محکمہ قانون اور برقیات فوری حل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں ۔ معذور افراد کا کوٹہ ایک سے بڑھا کر 5فیصد کرنے کے لیے معاملہ Cabinet کے اجلاس میں پیش کیے جانے کی ہدایت کی گئی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ طلباء یونین کے Code of Conduct کے لیے تشکیل شدہ کمیٹی فورا اپنی رپورٹ پیش کرے۔ لوکل گورنمنٹ ACT،1990 کی بحالی کے سلسلہ میں عدالتی سطح پر موثر پیروی کی جائے۔
Read Next
3 دن ago
عوامی ایکشن کمیٹی کا وزیر امور کشمیر پر عدم اعتماد اور بائیکاٹ کا اعلان
6 دن ago
آزاد کشمیر الیکشن، انتخابی فہرستوں میں درستگی کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا،چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ
2 ہفتے ago
آزادکشمیر کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ابتدائی ووٹرز فہرستیں شائع کر دیں..
3 ہفتے ago
آزادکشمیر کے ایڈہاک / کنٹریکٹ ملازمین کو 30 ستمبر تک توسیع دیدی گئی.
3 ہفتے ago
آزادکشمیر میں نئی آسامیوں کی تخلیق،اپگریڈیشن،سپلیمنٹری گرانٹس اور ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تعیناتی پرپابندی عائد
Related Articles
وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مظفرآباد میں انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
اپریل 9, 2026
آزادکشمیر کے محکمہ تعلیم سکولز نے بھی 16 مارچ سے 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا
مارچ 14, 2026



