وزیر بلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی، ڈی جی ایس بی سی اےچیئرمین آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال۔کی حفاظت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔نئے قانون بنائے جارہے ہیں جس میں ٹرانسپیرینسی اولیں ترجیح ہے۔
نئے قانون میں عوام کے مفاد کا خاص خیال۔رکھا جائے گا۔ڈجیٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔مخدوش عمارتیں عوام کی جان و مال کے لئے خطرہ ہیں۔عمارتوں کے متعلقین حکومت کے ساتھ تعاون کریں ان کے مفاد کا خیال رکھا جائے گا۔مخدوش عمارتوں کے متعلقین کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔مخدوش عمارتوں کو گرانے سے دوبارہ تعمیر تک تمام پروسیس میں قوانین اور شفافیت کا خیال رکھا جائے۔





