نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں سینئر صحافی خالد حسین کو بلا مقابلہ صدر اور ان کی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور جمہوری اقدار کے استحکام میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے فلاح و بہبود اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور میں فیک نیوز اور غیر مصدقہ معلومات ایک سنجیدہ چیلنج بن چکی ہیں، جس سے نہ صرف عوامی رائے متاثر ہوتی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے صحافی برادری پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق، حقائق کی درستگی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیش نظر مستند صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، اور اس حوالے سے صحافتی تنظیموں کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی قیادت فیک نیوز کے تدارک اور مثبت، ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے فعال اقدامات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ایک محفوظ و سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
8 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
1 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago






