وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس، تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کا نظام متعارف کرانے کے لیے تین نئے ماڈلز کی تجاویز پیش کی گئی۔ہائبرڈ ماڈل، ہائبرڈ پلس ماڈل اور لوکل ماڈلز پر جامع بریفنگ دی گئی۔ان ماڈلز کے تحت صفائی کا نظام بلدیاتی کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کے تعاون سے چلایا جا سکتا ہے۔ٹاؤن لیول پر کام کی نگرانی سے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تجویزپیش کی گئی

اخراجات میں کمی کے لئے منصوبوں کی مدت 3+1 یا 4+1 سال رکھنے کی تجویزبھی دی گئی۔نئے ماڈلز کی مدد سے لاگت میں کمی اور پائیدار نظام تشکیل دینے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔سندھ بھر میں مزید لینڈفل سائٹس کے قیام کی تجاویز بھی پیش کی گئی۔کشمور، لاڑکانہ، نواب شاہ، سہون سمیت مختلف اضلاع زیر غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ماڈرن گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز تکمیل کے مراحل میں ہیں۔جام چاکرو لینڈفل سائٹ کی تعمیر وترقی کا کام جاری، دو سیلز مکمل ہیں۔منصوبہ مکمل ہونے پر 20 ملین ڈالر کاربن کریڈٹس متوقع ہیں۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سے مزید اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔کچرا پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ملبہ پھینکنے والی گاڑیوں،پولیس کی مدد سے کچرا پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جدید حکمت عملی سے سندھ کو صاف اور ماحول دوست بنانے کا عزم ہے ۔

جواب دیں

Back to top button