محمد علی رندھاوا تبدیل، لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نئے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے تعینات

چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تبدیل جب کہ گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نئے چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف حکومت پنجاب کے ماتحت فرائض انجام دے رہے تھے

،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سہیل اشرف اس سے قبل سیکرٹری کمیونیکیشن ورکس پنجاب تعینات تھے، اِس سے قبل وہ ڈی سی فیصل آباد اور گوجرانوالہ بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button