لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے رمضان پلان سال 2025پرعملدرآمد جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے 16 رمضان سہولت بازاروں اور سستے چینی مراکز پر 2 شفٹوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 100 سے زائد تعینات ورکرزصفائی یقینی بنا رہے ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے رمضان سہولت بازاروں کے اطراف 50 سے زائد کنٹینرز، 43 ویسٹ بنز نصب کر دی گئی ہیں اورایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کو لاہور کے 9ٹاؤنز میں 1500 سے زائد مساجد کی صفائی دھلائی کا ہدف دے دیاگیا۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پرآپریشن ٹیمیں روزانہ 160مساجد کی صفائی دھلائی یقینی بنا رہی ہیں۔ہر سال کی طرح شہر میں سجنے والے 45 سے زائد بڑے افطار دستر خوانوں پر صفائی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر میں موجود 250 چھوٹے بڑے قبرستانوں کی صفائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہیں۔ تمام ٹاؤنز میں تراویح کے مقامات، جامع مساجد اور ممکنہ راستوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔مزید برآں سالڈ ویسٹ سے متعلق شکایات کو ہر 30 منٹ کے بعد چیک کرنے اور رمضان سہولت بازار سے موصول ہونے والی شکایات کو 10 منٹ میں حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔شہری صفائی سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،5 سربمہر
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،2 مسمار،6 سربمہر
2 دن ago
ایم سی ایل کےشعبہ ریگولیشن کے سینٹرل اسکواڈ کا سگیاں روڈ غیر قانونی جانوروں کے پوائنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مسمار،سات سربمہر
2 دن ago





