*پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ مدیحہ طاہر تبدیل،خرم شہزاد کی تعیناتی*

لاہور(بلدیات ٹائمز)حکومت پنجاب نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ڈپٹی سیکرٹری مینارٹیز عائشہ یاسین کو ڈپٹی سیکرٹری پرسانل ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ مدیحہ طاہر شاہ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اسٹیبلشمنٹ آف ایکوا برنس حبز تعینات کر دیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر خرم شہزاد کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں محمد اجمل بھٹی ممبر، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں ڈاکٹر فرخ نویدکی جگہ سیکرٹری حکومت پنجاب، محکمہ توانائی تعینات کیا گیا ہے۔فرخ نوید سیکرٹری حکومت پنجاب، انرجی ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر تبدیل کر کے چیف اکانومسٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ امتیاز احمد چیف اکانومسٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں بطور ممبر (انکوائریز-IV)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب، ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button