صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان پنجاب بلال یاسین نے محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور افغان پناہ گزینوں کے انخلاء کا تفصیلی جائزہ لیا۔ علاؤہ ازیں پی ایس ایل کے دوران فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک روانی بارے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حساس مقامات، عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد بنانے کیلئے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے۔صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
3 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
3 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
4 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
5 دن ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
Related Articles
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
1 ہفتہ ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 ہفتہ ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
1 ہفتہ ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
2 ہفتے ago


