وزیر بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں “شاباش پاکستان” کی صدا گونج رہی ہے اور پاکستان سفارتکاری کا سلطان، امن کا پہچان نشان، امن کا ضامن اور سب کا مان بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ عالمی سطح پر مضبوطی سے ابھر رہا ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ گوجرانوالہ ایکسپو 2026 کے افتتاح کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے ربن کاٹ کر نمائش کا باضابطہ آغاز کیا، تقریب میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو میں قائم مختلف صنعتی و تجارتی اسٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن و استحکام کو فروغ ملا ہے اور یہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششیں عالمی تاریخ میں اہم مقام رکھتی ہیں، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپو محض ایک نمائش نہیں بلکہ کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور صنعتی اشتراک کا مؤثر پلیٹ فارم ہے جو دنیا کو واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کاروبار کے لیے تیار، مواقع سے بھرپور اور ایک قابل اعتماد ملک ہے، انہوں نے گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر عالمی سطح پر اپنی مصنوعات کے باعث نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس کی مصنوعات دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں برآمد کی جا رہی ہیں، انہوں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت سندھ صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ایک ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں، جو بھی سرمایہ کار اور صنعتکار یہاں آ کر کام کرنا چاہتے ہیں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، ایکسپو انتظامیہ کی جانب سے بھی اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کے نعرے “سب سے پہلے پاکستان” اور “پاکستان کھپے” کی حمایت کا اظہار کیا گیا، نمائش میں 65 سے زائد ملکی و کثیر ملکی کمپنیوں کے اسٹالز قائم کیے گئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کو کراچی سمیت دیگر بڑے تجارتی مراکز میں متعارف کرانے کا مقصد صنعتی روابط کو مزید فروغ دینا ہے، ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی نمائشیں نہ صرف برآمدات میں اضافے کا سبب بنتی ہیں بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھولتی ہیں۔
Read Next
6 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا انسداد ریبیز مہم چلانے کا اعلان*
7 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ،عظیم پورہ فلائی اوور 15 جون کو کھولنے کا اعلان
7 دن ago
وزیر بلدیات سندھ اور کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے بیچ ویو پارک میں ‘کراچی میوزیم آف ہسٹری’ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا*
1 ہفتہ ago
*کراچی کی تاریخ کا بڑا دن: بلاول بھٹو نے 54 ارب روپے سے مکمل ‘شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے’ کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
سندھ کابینہ نے صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ اصلاحات، سکھر کی ترقی اور جیلوں کے لیے 916 ملین روپے کی الاٹمنٹ کی منظوری دیدی
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی و آلائش آپریشن کو مؤثر بنانے کے لئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور معاونِ خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر کا زیرِ تکمیل شاہراہ بھٹو منصوبے کا تفصیلی دورہ
2 ہفتے ago



