وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ کا تفصیلی دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور سب انجینئر کبیر نے انہیں مختلف منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران وزیر بلدیات نے مشن گراؤنڈ اور کالج چوک میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس کے کام کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ رستم روڈ پر سیوریج اور ٹف ٹائل کے جاری کاموں کا معائنہ کیا، جبکہ صوبی والے گلے میں بھی سیوریج اور ٹف ٹائل منصوبوں کو بغور دیکھا۔

وزیر بلدیات نے تیز بارش کے باوجود بسم اللہ ایگرو والے گلے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مقامی معززین سے ملاقات کے دوران کام کے معیار، رفتار اور شفافیت کے حوالے سے دریافت کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات نے بسم اللہ ایگرو والے گلے کی لنک گلیوں میں سیوریج اور ٹف ٹائل کی فوری تعمیر کے احکامات بھی جاری کیے۔مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی عوام کی خدمت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی گلیوں، نالیوں اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔دورے کے دوران وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button