بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے شالیمار زون اور داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔شالیمار زون میں حق نواز روڈ پرغیر قانونی زیر تعمیر 50 دکانوں کو جزوی مسمار کر دیا گیا۔داتا گنج بخش زون نے برانڈرتھ روڈ ایک غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے متعلقہ تھانوں میں استغاثہ بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔






