وزیر اعلیٰ نے کیمپ میں موجود افغان مہاجرین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے کیمپ میں موجود بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مہاجرین کی زندگی آسان بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے افغان مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے ان کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مہاجرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی ان کی عزت و وقار کا خیال رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی عدنان قادری، اعلیٰ انتظامی افسران اور کمشنر پشاور بھی موجود تھے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
2 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
3 دن ago
نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل ہے،حکومت مزدور تنظیموں سے مشاورت کرے۔پاکستان ورکرز فیڈریشن
3 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
Related Articles
محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا میں سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی و برقیات کے جاری منصوبوں اور اہم امور سے متعلق اجلاس
1 ہفتہ ago




