وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ، کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سمبڑیال روڈ، 8 نمبر چونگی، سوہاوہ میں زیرِ تعمیر انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس (UGST) اور لاڑی اڈا میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا۔
وزیر بلدیات کو اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے پی ڈی ضلع سیالکوٹ، ایم او آئی صائم سلیم اور سب انجینئر کبیر کی جانب سے منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیر بلدیات نے ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دورے کے موقع پر وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی ہمراہ موجود تھے





