بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر رائل پارک میں بڑی کارروائی کے دوران چھ کثیر المنزلہ پلازوں کو سربمہر کر دیا۔پارکنگ قوانین اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آپریشن کیا گیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں ایم سی ایل اورداتا گنج بخش زون شعبہ پلاننگ کے اسکواڈ نےایچ پی سنٹر،السید پلازہ، انس بلڈنگ،حبیب ٹاور،اقراء سنٹر اور عیسی موسٰی سنٹر کو سیل کر دیا۔ان پلازوں کے مالکان کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آرز کے لئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں استغاثے جمع کروائے جا چکے ہیں۔






