بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
ایم سی ایل اور گلبرگ زون شعبہ پلاننگ کے اسکواڈ نے چار غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ چار سربمہر کر دیں۔گلبرگ زون کے علاقوں علامہ اقبال روڈ،بی بی پاک دمن،صادق کالونی کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔






