چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ریونیو اہداف بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبے میں سروسز سیکٹر سے ریونیو اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ موجودہ مالی سال کے مقررہ ٹیکس اہداف اور وصولیوں کا تقابلی تجزیہ پیش کیا گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس ادائیگی میں خردبرد کرنیوالوں کی مانیٹرنگ کو مزید سخت اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز بڑھائے جائیں گے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے فیلڈ فارمیشنز کو ڈیجیٹلائزیشن، ای فائلنگ اور ڈیٹا بیس کے مؤثر استعمال سے ٹیکس وصولی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ آئندہ مہینوں کیلئے واضح اہداف مقرر کرتے ہوئے کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ اور کیش لیس اکانومی بارے عوامی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے گا۔
Read Next
4 دن ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
2 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
3 ہفتے ago
*ماہانہ ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنیوالے ٹیکس دہندگان کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں*
Related Articles
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات
4 ہفتے ago
*پنجاب کے ریسٹورنٹس،ہوٹلز میں کچن آرڈر،غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوع ہوگا۔*
4 ہفتے ago




