بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے چار غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ ایک کو سربمہر کر دیا
۔ایم سی ایل شعبہ پلاننگ کے مسماری اسکواڈ اور اقبال زون کی ٹاؤن پلاننگ برانچ سے سندر رائے ونڈ روڈ،ورکشاپ روڈ ملحقہ ملتان روڈ،قصور رائے ونڈ روڈ بائی پاس اور رائے ونڈ بائی پاس کے علاقوں میں کارروائی کی۔






