مریم نواز شریف کالاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ہوسٹل،انڈور سپورٹس جیمنیزیم بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہنچ گئیں۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 21 ویں کانووکیشن میں بطور چیف گیسٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکت کی۔یونیورسٹی آمد پر میں پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا تپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کانووکیشن کو باقاعدہ اوپن ڈکلیر کیا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی 4609 طالبات/سکالرز کو ڈگریاں دی گئیں۔ 716 طالبات کو وی سی گولڈ میڈم، اکیڈمک گولڈ میڈن، دلور میڈم، برونز میڈل سے نوازا گیا۔ ایل سی ڈبلیو یو کانووکیشن کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کی گئی۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے ویلکم سپیچ کی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی کانووکیشن سے خطاب کیا۔ ہیڈ گرل سیدہ زینب عباس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر تو نہیں کمزور…… آ لگا لے زور……صنف آہن……ویمن ایمپاورمنٹ پر مبنی نغمہ پیش کیا۔ ایل سی ڈبلیو یو کے ہزاروں طلبہ نے ہونہار سکالر شپ،لیپ ٹاپس اور آئی ٹی ٹریننگ حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل سی ڈبلیو یو کی گرانٹ 600 ملین تک بڑھا دی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سائبر کرائم، سائبر بلیک میلنگ کے سد باب کے لیے جلد ڈیجیٹل سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ہوسٹل بنانے اور انڈور سپورٹس جیمنیزیم بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایڈوانس ٹیک ٹاور بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لاہور کالج لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ مانور نے ہینڈ میڈ پوٹریٹ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو انکے زمانہ طالب علمی کی تصویر پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے انکی بیٹی، انکی سٹوڈنٹس حاضر ہے۔

جواب دیں

Back to top button