ترجمان میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے شاہراہ بھٹو منصوبے کو سندھ حکومت کا ایک تاریخی، عوام دوست اور انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کے ٹریفک نظام میں بنیادی تبدیلی لائے گا اور شہریوں کے لیے گھنٹوں پر مشتمل سفر کو چند منٹوں تک محدود کر دے گا۔ ان کے مطابق شاہراہ بھٹو صرف ایک سڑک نہیں بلکہ کراچی کی معاشی، تجارتی اور شہری ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہے، جو شہر کو جدید سفری سہولتوں اور بہتر رابطہ نظام سے ہمکنار کرے گا۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی میں اس وقت 4 اہم سگنل فری کوریڈورز پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ 139 نئی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر بھی عملی پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں 26 میگا روڈز کی تعمیر، توسیع اور اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں، اندرونی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ قیوم آباد چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں کی مرمت، تزئین و آرائش اور شہری ماحول کی بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، صاف اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ترجمان میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا دن کراچی کو بہتری، ترقی اور جدید شہری نظام کی جانب لے جا رہا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047کے تحت شہر کے مستقبل کی جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس طویل المدتی منصوبے کا مقصد کراچی کو ایک جدید، پائیدار، منظم اور عالمی معیار کے مطابق ترقی یافتہ شہر بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں خالق دینا ہال میں عوامی نمائش اور اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے کراچی کی شہری ترقی، ٹرانسپورٹ، رہائشی سہولیات، ماحولیاتی بہتری اور انفراسٹرکچر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی کے مطابق سرجانی ٹاؤن، ملیر، ضلع جنوبی، ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع غربی سمیت کراچی کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، شہری انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور عوامی سہولتوں میں اضافہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 22 مئی بروز جمعہ شام 4 بجے شاہراہ بھٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ شاہراہ بھٹو منصوبہ سندھ حکومت کی عوامی خدمت، جدید ترقیاتی وژن اور کراچی کی بہتری کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ افتتاحی تقریب کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائیں تاکہ شہر کی ترقی اور خوشحالی کے اس تاریخی سفر میں عوام بھی شریک ہو سکیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
میئر کراچی کا ضلع غربی اور کیماڑی میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ
7 گھنٹے ago
توری بنگش روڈ 30 ستمبر سے قبل مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری
1 دن ago
”ختم نبوتؐ چوک“اہل کراچی کی محبت و عقیدت کی خوبصورت یادگار ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری،میئر کراچی کا مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اظہار
Related Articles
جشنِ آزادی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پرچم کشائی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قوم کو مبارکباد
5 دن ago
پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا خطاب
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نشترروڈ، گارڈن چورنگی پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانےکیلئے فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ
6 دن ago
عالمی یومِ نوجوانان، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات
6 دن ago


