ترجمانِ میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں، لیاری میں چھ اسکولوں کی دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے حوالے گی بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے، جس سے علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول اور مستحق طلبہ کو مفت تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔ترجمانِ میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے لیاری میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدام ہے۔ترجمانِ میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ لیاری کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نمایاں اور انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ترجمانِ میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق لیاری کے چھ اسکولوں کی دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کو حوالگی اسی وژن کا حصہ ہے۔ فاؤنڈیشن نہ صرف ان اسکولوں کی ازسرِنو تعمیر اور بہتری کا کام کرے گی بلکہ لیاری کے مستحق بچوں کو مفت تعلیم بھی فراہم کرے گی۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ اس اقدام سے لیاری کے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیمی ماحول دستیاب ہوگاجبکہ والدین پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ ترجمانِ میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے مزید بتایا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی بھی مزید تیز کر دی ہے اور گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہراہِ قائدین پر تعمیر ہونے والی نئی سروس لائن، کے ڈی اے مارکیٹ روڈ، ابو الحسن اصفہانی روڈ اور زیرِتعمیر راشد منہاس روڈ کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر اور دیگر متعلقہ افسران بھی میئر کراچی کے ہمراہ موجود تھے۔ترجمانِ میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے بتایا کہ شہری حکومت اور سندھ حکومت نے اپنے تمام وسائل کراچی کے لیے وقف کر دیے ہیں۔ کراچی کے تمام ٹاؤنز اور مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہریوں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ شہریوں کی شکایات اور تجاویز کو براہِ راست سننے کے لیے آئندہ ہفتے دوبارہ ای کچہری کا انعقاد کیا جائے گا اور اس مرتبہ ای کچہری کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنے مسائل براہِ راست حکام تک پہنچا سکیں۔کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھی یکساں توجہ دی جا رہی ہے۔ لیاری کے چھ اسکولوں کی حوالگی، شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کی نگرانی کا عمل بھی مسلسل جاری رہے گا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سڑکوں کے پڑنے والے گڑھوں کی ہنگامی بنیادوں پر بھرائی کا کام جاری
2 دن ago
*ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے کو یومیہ ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد*
3 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات،میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ترجمان میئر کراچی
1 ہفتہ ago
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
1 ہفتہ ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکراچی کی سکیم 33، ملیر میمن گوٹھ، منور انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
2 ہفتے ago



