ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین پھول کی ریفرنڈم میں کامیابی،دو سال کے لئے سی بی اے منتخب

ایل ڈی اے ملازمین کی نمائندہ یونین(سی بی اے) کے چناؤ کے لیے ریفرنڈم منعقد ہوا۔ایل ڈی اے سی بی اے یونین ریفرنڈم کا معرکہ پھول یونین نے جیت لیا۔

یونین ریفرنڈم میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے 1032 ووٹرز میں سے 857 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین، پھول یونین نے 500 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی،آئندہ دو سال کے لئے سی بی اے یونین کے صدر رمضان گجر، جنرل سیکرٹری فیصل بٹ منتخب ہو گئے۔مدمقابل ایل ڈی اے ورکرز یونین، چاند تارہ یونین نے 332 اور مینار یونین نے 19 ووٹ حاصل کئے۔

جواب دیں

Back to top button