بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،5 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر جبکہ تین کو مسمار کر دیا

۔زونل آفیسر پلاننگ معصومہ اکرم،بلڈنگ انسپکٹرز طارق محمود، عبداللہ خان اور محمد عارف کی موجودگی میں اسکواڈ نے وحدت روڈ،فیروز پور روڈ،پونچھ روڈ،بسطامی روڈ،شمع روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی۔

جواب دیں

Back to top button