نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کاکیمپس بنے گا-نومبر میں ایمپریل کالج لندن کے مقامی کیمپس کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا-ایمپریل کالج کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زوردیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور روڈا کاقابل عمل بزنس پلان طلب کر لیا-اجلاس میں روڈا فیز ون کی تکمیل کے لئے دو سال کا ہدف مقررکیاگیاہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی- بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہوجائے گا۔ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے دلچسپی کااظہار کیا۔ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیر(Pleasure)نے تھیم پارک میں اظہار دلچسپی کیا۔انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا۔سیلی کون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف اداروں نے دلچسپی کااظہار کیا۔نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر78 فیصد مکمل کر لی گئی۔راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔
Read Next
31 منٹس ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
1 گھنٹہ ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
10 گھنٹے ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
1 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
Related Articles
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
3 دن ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
4 دن ago


