وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے روابط اور ادارہ جاتی شراکت داری مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں منظم اقتصادی روابط، بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور انفراسٹرکچر تک وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کی سہولت کاری کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے نامزد کردہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب مشترکہ ورکنگ گروپ کی سربراہی کریں گی۔ ورکنگ گروپ میں دونوں جانب سے متعلقہ سرکاری محکمے اور تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے۔ ورکنگ گروپ تعاون اور مشترکہ منصوبوں (جوائنٹ وینچرز) کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرے گا۔ ورکنگ گروپ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے مواقع کو منظم کرے گا۔ ورکنگ گروپ سرمایہ کاروں کی باہمی ہم آہنگی اور منصوبوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا۔ انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ، زراعت، سیاحت اور توانائی میں شعبہ جاتی تعاون کے فریم ورک تجویز کیے جائیں گے۔ ریگولیٹری سہولت کاری اور کاروبار میں آسانی (ایز آف ڈوئنگ بزنس) کے لیے میکانزم تیار کیا جائے گا۔ ورکنگ گروپ چند مہینوں میں قابلِ عمل تجاویز پیش کرے گا تاکہ سیاسی خیر سگالی کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (پریفریشنل ٹریڈ ارینجمنٹ) کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارتی معاہدے کا مقصد مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا،تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا اور دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے وزیر اقتصاد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے جاری اقتصادی تبدیلی کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں لینڈ یوز پالیسی میں اصلاحات،اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی اور آنے والے ”پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان“ کا خاص ذکر کیا گیا۔ پنجاب کا اقتصادی پلان صنعتی جدید کاری، برآمدات اور ویلیو ایڈیشن پر مرکوز ہے۔ اس موقع پر سمارٹ سٹیز،رئیل اسٹیٹ،ہاسپیٹلٹی، ایگری ویلیو چینز، لاجسٹکس اور آئی ٹی انفراسٹرکچر میں آذربائیجانی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور مائیکل جباروف کا نئے قائم کردہ ورکنگ گروپ کے ذریعے قریبی ادارہ جاتی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بات چیت کو قابلِ سرمایہ کاری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے فالو اپ سرگرمیوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور آذربائیجان کے اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے اور طویل مدتی،منظم شراکت داری کا فریم ورک تیار کرنے کا مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Read Next
15 گھنٹے ago
پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والاملک کاپہلا صوبہ بن گیا
2 دن ago
مریم نواز شریف کی سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے دکھی والدین سے ملاقات، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت
2 دن ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،کمشنر وڈی سی راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور خانیوال سمیت6اضلاع میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا
4 دن ago
مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
Related Articles
پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،بابر علی اے سی رائے ونڈ،عامر لیاقت اے سی سٹی تعینات
4 دن ago
پنجاب ،گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ
5 دن ago
بلال یاسین کامحکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس میکنزم بارے بریفنگ
5 دن ago
عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
6 دن ago


