میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے خصوصی جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، مہم کے دوران مختلف علاقوں، مویشی منڈیوں، بازاروں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے،میئر کراچی نے محکمہ میونسپل سروسز کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے اور اسپرے مہم کے دوران کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہ کیا جائے اور تمام یونین کمیٹیوں میں مؤثر انداز میں کارروائی مکمل کی جائے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز کے مطابق یہ اسپرے مہم عید کے چوتھے روز تک جاری رہے گی جبکہ حساس اور گنجان آباد علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، مہم کا بنیادی مقصد مچھروں کی افزائش کو روکنا اور ڈینگی و ملیریا جیسے خطرناک امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے دوران صفائی، آلائشوں کی بروقت منتقلی اور جراثیم کش اسپرے کے عمل کو مربوط انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، گلیوں اور اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ڈینگی اور ملیریا جیسے امراض سے محفوظ رہا جا سکے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی شہر کو صاف، صحت مند اور بیماریوں سے پاک بنایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اسپرے مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جائے اور جن علاقوں میں مچھروں کی بہتات کی شکایات موصول ہوں وہاں فوری طور پر اضافی اسپرے کیا جائے، اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف علاقوں میں نگرانی اور کارروائی انجام دیں گی۔
Read Next
19 گھنٹے ago
کراچی کے بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پارلیمانی لیڈر، ترجمان میئر کراچی
19 گھنٹے ago
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر،سڑکوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی پرخصوصی توجہ دی جائے،میئر کراچی
3 دن ago
ناتھا خان روڈ اور گلستانِ جوہر کے درمیان اہم رابطہ سڑک کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل
3 دن ago
چکور نالہ کی کارپٹنگ کا کام چار روز میں مکمل کرلیا جائے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
4 دن ago






