وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچ یومِ ثقافت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر بالخصوص سندھ میں مقیم بلوچ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلوچ ثقافت پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے بلوچ ہماری مشترکہ تاریخ، تہذیب اور شناخت کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنی زبان، روایات اور ثقافت کو فروغ دے کر ہی قومیں اپنا تشخص مضبوط بناتی ہیں۔ انہوں نے بلوچ روایات کو بہادری، غیرت اور وفاداری کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدار ہماری اجتماعی شناخت کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سماج میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مثبت ثقافتی سرگرمیوں کو بڑھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت ثقافتی تنوع کے تحفظ اور فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں بسنے والی تمام برادریوں کے ثقافتی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے گا۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات*
2 دن ago
ذوالفقار علی نظامانی سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ تعینات
2 دن ago
منور علی مٹھانی کی سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ تقرری، نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،اسٹار واش پروگرام کےلیے ضلع کونسلز اور ایس پی ایچ ایف کے درمیان معاہدے کی مںظوری
4 دن ago






