"مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام 60 ارب کی منظوری، 342 دیہات پر کام جاری،39لاکھ آبادی مستفید ہو گی

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 342 دیہات میں 124 سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے سی ای او خُرم پرویز نے مثالی گاؤں پروگرام میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مثالی گاؤں پروگرام کے پہلے مرحلے میں 485 دیہات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ باقیماندہ دیہات میں بھی شہروں جیسی سہولیات کی فراہمی کا کام جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیز ون کی تکمیل سے دیہات کی 39 لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 60 ارب روپے لاگت کی منظوری دی ہے۔ اگلے مالی سال کے بجٹ میں مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے پی آر ایم ایس سی پر رفتار اور معیار دونوں کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے انتظامی افسران باقاعدگی کے ساتھ سائٹس کے دورے کریں۔ دسمبر 2026 تک مثالی گاؤں کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید 7500 دیہات کو اس پروگرام میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ دیہات میں پانی کے روایتی چھپڑوں کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔ گلیوں کی پختگی کے علاوہ سٹریٹس لائٹس لگانے کا کام بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں سیوریج سسٹم بچھانے سے صاف سُتھرا ماحول تشکیل پائے گا۔ ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مثالی گاؤں کی تکمیل سے پنجاب کا خوبصورت چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا اور دیہات کے مکینوں کو بھی شہروں جیسی خدمات مہیا ہو سکیں گی۔

جواب دیں

Back to top button