بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مسمار،11 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 11 کو سربمہر کر دیا ۔یہ کارروائی آشیانہ روڈ اور رنگ روڈ کے علاقوں میں کیا گئی۔

جواب دیں

Back to top button