محکمہ بلدیات پنجاب نے عیدالاضحٰی سے قبل 10 اکاؤنٹنٹ گریڈ15 کو گریڈ16 میں ترقی دے کر افسر بنا دیا ہے۔مختلف بلدیاتی اداروں میں تعینات لوکل گورنمنٹ سروس فنانس فنکشنل یونٹ کے ملازمین کو ترقی دے کر میونسپل آفیسر فنانس تعینات کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں ان میں محمد زبیر الیاس اکاؤنٹنٹ میونسپل کمیٹی خان پور کو گریڈ 16 میں ترقی دے کر میونسپل آفیسر فنانس ٹرنڈا سوائے خان تعینات کیا گیا ہے۔
مقبول احمد اکاؤنٹنٹ ایم سی ہارون آباد کو ایم او فنانس ایم سی بصیر پور،منور حسین اکاؤنٹنٹ ایم سی وہاڑی کو ترقی کے بعد ایم او فنانس ایم سی گڑھ مہاراجہ،اشفاق منظور اکاؤنٹنٹ ایم سی تلمبہ کو ایم او فنانس تلمبہ،کاظم علی اکاؤنٹنٹ ایم سی جتوئی کو ایم او فنانس خان گڑھ، فیصل حسین اکاؤنٹنٹ ایم سی خانیوال کو ایم او فنانس چوک سرور شہید، محمد طاہر اکاؤنٹنٹ ایم سی دینہ کو گریڈ 16 میں ترقی کے بعد ایم او فنانس ڈنگہ، محمد عاطف رضا اے زیڈ او سمن آباد زون گوجرانوالہ کو ترقی کے بعد موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہزاد حسین گیلانی اکاؤنٹنٹ ایم سی گوجرانوالہ کو ایم او فنانس مانانوالہ اور محمد راشد امین اکاؤنٹنٹ ایم سی ڈیرہ دین پناہ کو ایم او فنانس ڈیرہ دین پناہ تعینات کر دیا گیا ہے۔





