وزیرہاؤسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ بلاسود قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزاروں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ 25 ہزار 457 افراد کو 26 ارب 97 کروڑ کی خطیر رقم کے بلاسود قرض جاری کیے جاچکے ہیں،21 ہزار 510 گھروں کی تعمیر جاری، 1420 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ اہداف کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے،کم آمدن والے خاندانوں کیلئے رواں سال ایک لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہوگی، عوام الناس اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے شکایات یا تفصیلات جاننے کیلئے ٹال فری نمبر 080009100 پر رابطہ کریں، اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ ، سیکرٹری ٹیکنیکل اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
Read Next
2 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
2 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
3 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
7 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
1 ہفتہ ago





