وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک اہم مراسلہ ارسال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو سستی اور آسان ادارہ جاتی مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے مراسلے میں نشاندہی کی کہ گلگت بلتستان سیاحت، زراعت، باغبانی، لائیو اسٹاک، معدنیات، چھوٹے کاروبار اور نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے حوالے سے بے پناہ امکانات رکھتا ہے، تاہم خطے کے عوام اور کاروباری اداروں کو بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرضوں اور مالی سہولیات کے حصول میں نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ نے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ گلگت بلتستان کے جغرافیائی اور سماجی و معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی رعایتی فنانسنگ اسکیمیں متعارف کرائی جائیں، جن سے بالخصوص نوجوان، خواتین، کسان، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور نئے کاروباری افراد مستفید ہو سکیں۔مراسلے میں مزید تجویز دی گئی ہے کہ گلگت بلتستان کے رہائشیوں کی قرضہ درخواستوں کی جلد جانچ اور منظوری کے لیے تمام متعلقہ بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔ اس کے علاوہ، خطے میں خصوصی سہولت مراکز (Facilitation Desks) قائم کیے جائیں اور دستاویزی تقاضوں اور ضمانت کی شرائط کو آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد حکومتی اور بینکاری شعبے کی مالیاتی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان گلگت بلتستان کی منفرد ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت اقدامات کرے گا، جس سے نہ صرف مالی شمولیت میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور صوبے کی مجموعی معاشی ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Read Next
1 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
2 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
3 دن ago
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
5 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
6 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کاصوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے
2 ہفتے ago
محکمہ۔بلدیات میں ترقیوں کے تمام زیر التواء کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ
2 ہفتے ago



