حکومت خیبر پختونخوا، لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لوکل کونسل بورڈ نے LCs-PUGF اور Non-PUGF افسران/اہلکاروں کے اجلاس مورخہ 05 جون 2026 کی سفارشات کی روشنی میں LCs-PUGF ایسوسی ایشن، خیبر پختونخوا کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔نوٹیفکیشن نمبر Ao1/LCB/Estt/1-6/2026 کے تحت جاری کردہ اس کابینہ میں مندرجہ ذیل عہدیداران شامل ہیں:
*مرکزی عہدیداران:*
– *صدر:*سلیم خان
– *جنرل سیکرٹری:* افضل خان
– *سینئر نائب صدر:* اشراق احمد
– *فنانس سیکرٹری:* محمد شعیب
– *پریس سیکرٹری:* محمد اسماعیل
– *کابینہ سیکرٹری:* محترمہ رابعہ نورین
*ریجنل کوآرڈینیٹرز:* ریجنل میونسپل آفیسرز اپنے متعلقہ ریجنز کے لیے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کریں گے۔*کوآپٹڈ ممبران:* کابینہ میں 11 کوآپٹڈ ممبران بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں جناب جاوید امجد، ریاض احمد اعوان، شوکت علی خان، ریاض خان WSS پشاور،قیصر باچا CMG پشاور،وقار احمد CMG پشاور، محبوب اللہ TMA درگئی، شوکت کیانی،سلمان ہوتی TMA مردان، عمر ایاز TMA کرک اور طارق خان TMA بنوں شامل ہیں۔سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی نقل صدر، لوکل کونسلز آفیسرز ایسوسی ایشن، تمام LCB افسران خیبر پختونخوا اور پی ایس ٹو سیکرٹری LGE&RDD خیبر پختونخوا کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔یہ کابینہ LCs-PUGF ایسوسی ایشن کے امور کو احسن طریقے سے چلانے اور افسران کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔






