ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔داتا دربار کے پیازہ اور انڈر گراؤنڈ پیڈسٹرین انڈر پاس پر فنشنگ کے کام جاری ہیں۔پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک پر کام بیک وقت جاری ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے فنشنگ کے کاموں کے معیار کو سو فیصد بہتر بنانے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داتا دربار کے اطراف املاک کی اپ گریڈیشن پر اضافی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کام دن رات جاری ہیں۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے، بیڈ پر کام جاری ہے۔انڈر پاس کے این جے بیرئیر اور دیواروں پر بیک وقت کام کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے تعمیراتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نیسپاک حکام کو کام کا معیار سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button