وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 35 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کے 35 ویں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسرا بجٹ پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہوں۔
وفاقی حکومت کو ڈیفنس اور دیگر مدات میں پنجاب نے سب سے زیادہ شیئر دیا۔ایف ایف سی شیئر کم ہونے کے باوجود اپنی عوام کو اپنے وسائل سے ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا عہد پورا کرنے کے لئے علالت کی حالت میں بھی ویڈیو لنک میٹنگ کرتی رہی۔ عوام کے ریلیف اور خدمت کا سفر پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ پنجاب کے عوام کی ترقی کے سفر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔






