ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر میں ڈینگی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا، جسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ 1935 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے اور ڈینگی ایس او
پیز کی خلاف ورزی پر 107 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق انتظامی افسران فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہیں اور ڈینگی لاروا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔