بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سمن آباد ٹاؤن میں تعینات 1400ورکرز، لوڈر رکشوں سمیت 300 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔خصوصی آپریشن پر تعینات ٹیموں نے سمن آباد ٹاؤن میں 32 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس یقینی بنائی جبکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے سمن آباد ٹاؤن میں 280لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔مزید برآں گلشنِ راوی،یتیم خانہ چوک، بابو صابو میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ کریم بلاک،مون مارکیٹ،ایوبیہ مارکیٹ،اچھرہ بازار کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔چوبرجی، سمن آباد،ملتان روڈ،جی او آر 2،اسلامیہ پارک میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں ،رہائشی علاقوں اورکمرشل مارکیٹس کے اطراف مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس بھی روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
3 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے اگست میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا شیڈول جاری کر دیا*
3 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2026-27 کیلئے 25 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور*
3 دن ago
شہر یار عارف خان سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات،چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن،50 سیل کر دیئے گئے
Related Articles
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
4 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
6 دن ago


