وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کا صوبے کی یکساں ترقی کا عزم، حکومت خیبرپختونخوا پائیدار ترقیاتی منصوبہ بندی کے تحت عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کے اثرات مزید بہتر بنانے کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا اسلام زیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فورم ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کی نقل و حرکت اسلحہ آلات اور جدید رسپانس نظام کو مضبوط بنانے کے منصوبے، خیبر پختونخوا کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کا پشاور میں ریجنل آفس اور ضلعی سطح پر سیٹ اپ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ضم شدہ اضلاع کے موجودہ سرکاری کالجز میں ضرورت کی بنیاد پر اضافی تعلیمی انفراسٹرکچر اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بھی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں منظور ہوا۔ منصوبے کی منظوری سے ضم اضلاع میں تعلیمی سہولیات کی بہتری میں مدد ملے گی۔خیبر پختونخوا کے اضلاع میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نظام کی توسیع پہلا مرحلہ اور پلئی کنڈل اور سنم ڈیمز کی تعمیر، ضلع کرک میں چشمہ آخورہ خیل ڈیم منصوبے کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔خیبر پختونخوا سٹی امپروومنٹ پراجیکٹ فیز ٹو منصوبہ بھی اجلاس میں منظور کیا گیا۔
Read Next
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ضلع خیبر کے عوام کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ!
2 دن ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
2 دن ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
4 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
5 دن ago
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
6 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago



