وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے مرکزی امام امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان، ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا نے کہ مرکزی مانیٹرنگ، ریسکیو، میڈیکل کور، لائٹنگ، عارضی پبلک ٹوائیلٹس اور نکاسی آب انتظامات پلاننگ مکمل ہیں۔صوبائی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے ریسکیو سمیت تمام محکموں کو خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات ہیں کہ محرم انتظامات احسن ترین انداز میں مکمل ہونے چاہئیں، حکومتی ہدایات، ایس اوپی ز کیمطابق انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ معاون خصوصی پنجاب نے امام بارگاہ کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے بھی ملاقات کی۔ مرکزی امام بارگاہ ماڈل ٹاون کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ مرکزی امام بارگاہوں سے شروع ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات کو یقینی بنایا جارہا ہے، انتظامیہ کا منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے مکمل رابطہ ہے۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
6 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



