واسا پنجاب کی مزید نئی آپریشنل گاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے مشینری کا جائزہ لیا اور ڈی جی واسا کے سپرد کردیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید مشینری کی فراہمی سے واسا پنجاب کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 300 مزید گاڑیوں کا اضافہ ہوگا۔ تمام اضلاع کے واسا کی استعداد کار بڑھانے کیلئے جدید مشینری اور آپریشنل گاڑیوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔نئی گاڑیوں اور مشینری کی شمولیت سے نکاسی آب، سیوریج اور صفائی سے متعلق آپریشنز مزید مؤثر اور تیز ہوں گے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ واسا پنجاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادارہ بنانے کیلئے مرحلہ وار اصلاحات اور وسائل کی فراہمی جاری ہے۔ مون سون سیزن کے دوران بارشی پانی کی نکاسی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے واسا کی فیلڈ فورس کو جدید مشینری سے لیس کیا جا رہا ہے۔چیئرمین واسا پنجاب چودھری شیر علی خان نے کہا کہ نئی مشینری کی بدولت ہنگامی صورتحال میں ردعمل کا وقت کم ہوگا اور خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی۔ صاف ستھرا اور بہتر شہری ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری اور عزم ہے۔ حکومت پنجاب شہریوں کی سہولت، بہتر طرزِ زندگی اور پائیدار شہری ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
4 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
5 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
6 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
6 دن ago






