پشاور(بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام) بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے گزشتہ تین چار سالوں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن کمیوٹیشن، گریجویٹی، ڈیتھ گرانٹ وغیرہ کی ادائیگی سے محروم چلے آ رہے تھے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران کی شبانہ روز محنت رنگ لائی اور حکومت نے اس مقصد کے لئے گرانٹ مالیتی 866.610 ملین روپے بندوبستی علاقوں کی اکتالیس TMAs کے لئے ریلیز کی گئی ہے
جب کہ گرانٹ مالیتی 60.000 ملین روپے مرجر علاقوں کی تین TMAs کے لئے ریلیز عمل میں لائی گئی ہے جس سے تین چار سالوں سے ریٹائرڈ ہونے والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے چولہے جلنے کے قابل ہو جائیں گے اور ان کے بچوں کو فاکوں سے کچھ نجات مل سکے گی۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کی پنشن کمیوٹیشن، گریجویٹی اور ڈیتھ گرانٹ کے لئے خصوصی گرانٹ کے اجراء پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ فنانس کی جانب سے کم و بیش چوالیس بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے گرانٹ جاری کی گئی ہے
جن میں بہ تفصیل ذیل بلدیاتی اداروں کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز ایبٹ اباد 8.790 ملین روپے، حویلیاں 7.900 ملین روپے، الائی 1.390 ملین روپے، بٹگرام 1.630 ملین روپے،بنوں 101.450 ملین روپے، میریان بنوں 1.660 ملین روپے، چارسدہ 65.800 ملین روپے، تنگی 8.860 ملین روپے، شبقدر 5.660 ملین روپے، چترال 9.220 ملین روپے، دروش 1.910 ملین روپے، بلامبٹ 3.730 ملین روپے، ڈیرہ اسماعیل خان 85.350 ملین روپے، کلاچی 22.590 ملین روپے، پہاڑ پور 24.150 ملین روپے، ہرووا 14.260 ملین روپے، درابن 0.880 ملین روپے، دیر اپر 2.770 ملین روپے، ھنگو 18.050 ملین روپے، ٹل 31.060 ملین روپے،غازی 18.120 ملین روپے، ہری پور 35.350 ملین روپے، کرک 14.500 ملین روپے، کوھاٹ 35.130 ملین روپے، لاچی 14.530 ملین روپے، لکی مروت 20.060 ملین روپے،سرائے نورنگ 16.550 ملین روپے، مانسہرہ 4.870 ملین روپے، اوگی 1.110 ملین روپے، بٹ خیلہ 8.180 ملین روپے، مردان 24.990 ملین روپے، نوشہرہ 7.650 ملین روپے، پبی 8.180 ملین روپے، شاہ عالم 5.730 ملین روپے، بڈھ بیر 3.010 ملین روپے، پشاور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 160.940 ملین روپے، صوابی 15.100 ملین روپے، رزڑ 2.830 ملین روپے، ٹوپی 1.390 ملین روپے، چھوٹا لاھور 23.710 ملین روپے، ٹانک 27.570 ملین روپے جب کہ مرجز ایریا کی TMAs اپر کرم 51.000 ملین روپے، لوئر کرم 1.000 ملین روپے اور میران شاہ 8.000 ملین روپے شامل ہیں۔





