ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے موضع طور وڑائچ میں لینڈ ایکوزیشن کے پراسس کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کیمپ آفس میں قائم ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں سے لینڈ ایکوزیشن پراسس میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے اور ریونیو سٹاف کی ٹیمیں دفتری اوقات میں یہاں تعینات کی گئی ہیں۔شہریوں کی سہولت کے لیے فرد کے اجراء سے لے کر رقم کی ادائیگی تک کا سسٹم ایک ہی چھت تلے موجود ہے۔ شہریوں کو رقم کی وصولی تک کسی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان یہاں موجود ہیں۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی۔ ایل ڈی اے سٹی میں گھروں کی تعمیر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں کمرشل سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ٹھوس پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ایل ڈی اے سٹی میں گھر بنانے والے تمام شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ایل اے سی، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن اور دیگر افسران موجود تھے۔






