صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین نے محکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس میکنزم بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے سائبر پٹرولنگ سیل میں تعینات ٹیموں کو بھرپور محنت پر شاباش دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبر پٹرولنگ سیل نے عشرہ محرم الحرام کے دوران 3 ہزار سے زائد فرقہ وارانہ مواد پر مشتمل اکاؤنٹس بلاک کروائے، عوامی آگاہی اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے سوشل میڈیا مہم جاری ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کی محفوظ اور پُرامن تکمیل پر اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں، عشرہ محرم کے پُرامن انعقاد میں پاک فوج، محکمہ داخلہ، پولیس، محکمہ صحت، رینجرز، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، اوقاف، بلدیات، فوڈ اتھارٹی، لیسکو، سول ڈیفنس و دیگر اداروں نے بنیادی کردار ادا کیا، پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی تھی اور کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی، پنجاب بھر میں عشرہ محرم الحرام مکمل عقیدت و احترام اور پُرامن انداز میں گزارا گیا، محکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل نے فرقہ واریت میں ملوث افراد کے گرد شکنجہ سخت کیا، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ اس سال محرم الحرام کے انتظامات تاریخ کے بہترین انتظامات تھے اور ہر مکتبہ فکر اس امر کی ستائش کر رہا ہے، امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں علماء کرام اور امن کمیٹیوں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاؤنٹ بلاک اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر شرانگیزی میں ملوث افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
ستھرا پنجاب اتھارٹی تقرروتبادلے،فیصل آباد اور قصور کے ایم ڈیز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، ڈپٹی کمشنرز ڈی جی خان،کوٹ ادو،حافظ آباد تبدیل
1 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی ڈویژنل اجلاس*
1 دن ago
حکومت پنجاب نے 6ڈی آئی جیز اور ایک اے آئی جی کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
1 دن ago






