ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کارواں مالی سال کا آخری اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای بز پورٹل پر اپلائی کیے گئے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ نے اپنے اپنے زونز کے کیسز بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں پیش کردہ کیسز کو قوانین کے مطابق منظور و مسترد کیا گیا۔اجلاس میں پیٹرول پمپ، سکول، بحالی سنٹر، میڈیکل سنٹر اور دیگر کیسز منظور و مسترد کیے گئے۔اجلاس میں
ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ پی اینڈ ڈی کمیٹی سے منظور شدہ کیسز کے لینڈ یوز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایسے کیسز جنہیں منظور کیا جاتا ہے ان سے سیٹ بیک ایریا ضرور کلیئر کرایا جائے
۔کیسز کی منظوری سے قبل ان سے غیر قانونی پیلنٹی فیس کا حصول یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، نمائندہ ایم سی ایل، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، ٹیپا، واسا اور ڈی سی آفس کے نمائندہ اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے تمام زونز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






